

Loading content...
امام صادق علیہم الصلوات والسلام فرماتے ہیں صرا ط ا للہ تعالی ٰ کی معرفت کا راستہ ہے اور یہ دو صراط ہیں ایک صراط دنیا میں ہے اور ایک صراط آخرت میں ہے بہر حال وہ صراط جو دنیا میں ہے تو وہ واجب الاطا عة امام ہیں جس نے امام کو پہچان لیا اوران کی راہنمائی میں عمل کیا تو وہ گویا اس صراط سے گزر گیا جو آخرت میں جہنم کے اوپر پل ہے اور جس نے اپنے امام کی دنیامیں معرفت حاصل نہ کی تو آخر ت میں اس کے قدم پل صراط سے پھسل جائیںگے اور وہ جہنم کی آگ میں جاگرے گا…اس روایت کا مضمون یہ ہے کہ امام اللہ کی معرفت کا راستہ ہے اور امام ہی اپنے فرمان اور عمل سے اللہ کے راستہ وسبیل کا ھادی اور راہنما ہوتاہے جس نے امام کی اسی دنیامیں معرفت حاصل کرلی اور امام کی ہدایت پر چلا اور اس کی سنت وروش کے مطابق اپنے لئے راستہ بنا یا تو گویا وہ صراط مستقیم پر سے گزرگیا اور یہ اس صراط سے گزررہاہوتا ہے جو دنیا کے اوپر ہے یعنی یہ وہ طریقہ اور راستہ ہے جس پر وہ دنیا میں رہ کر اعمال اور اخلاق کو اس کے مطابق انجام دیتاہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار