

Loading content...
جس نے دنیا میں شہوتوں کے چھوڑنے پر صبر کیا دنیا میں مو ت کی انتظا رطولانی کی توقیامت کے دن اسے کم انتظار کرنا پڑے گی۔ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمسے اس دن کے طولانی ہونے کے بارے پوچھا گیا تو آ پ نے فرمایا ۔قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ میں میر ی جان ہے مومن کیلئے یہ دن حفیف اور ہلکا ہوگا اور اتنی دیر بھی اس کے لئے نہیں لگے گی جتنی دیر میں وہ واجب نماز کو اداکرتاہے۔اور جس نے اس پر ظلم کیا ہوگا تو اس ظالم کی نیکیوں سے اس کے حق کے برابر اس کی نیکیوں میں شامل کردیا جائے گا اگر ظالم کی نیکیاں نہ ہوئیں تو اس کی برائیوں میں اضافہ کردیاجائے گا… اسی طرح ائمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام سے بھی روایت ہوئی ہے …فرمایا جانتے ہومفلس کون ہے ؟ اصحاب نے کہا ہمارے ہاں تو مفلس وہ ہے جس کے پاس درہم ودینار نہ ہو سامان زندگی نہ رکھتاہوقلاش ہو، آپ نے فرمایا میری امت کا مفلس وہ ہوگا جو قیامت کے دن آئیگا اس کے پاس نمازو زکواة و روزہ ہوگا لیکن اس نے کسی کو گالی دی ہوگی۔کسی پر تہمت لگائی ہوگی کسی کا مال کھایا ہوگا کس کا خون ناحق بہایا ہوگا کسی کو بے جا مارا ہوگا تو اس کی نیکیوں سے ہر ایک کو اتنی مقدار میں اٹھاکر دے دیاجائے گا جتنی مقدار میں اس نے زیادتی کی ہوگی اس مقدارمیں اسے دیتے جائیںگے یہاں تک کہ جب اس کی نیکیاں ختم ہوجائیں گے تو ان کی خطائوں کو اٹھا کر اس کے حساب میں ڈالتے جائیں گے جب اس کے اوپر غلطیوں ا ور گناہوں کا انبار بن جائے گا توا سے اٹھا کر آتش جھنم میں ڈال دیں گے یہ ہے اصل مفلس(مسند احمد ج٢ص٣٠٣)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار