

Loading content...
کوئی چھوٹا اور بڑا کام نہیںہوگا مگر اس میں شمار کیا گیا ہوگا پس اللہ تعالی ٰ اسے خود اس شخص کو اپنا محاسب قرار دے گا اور اسے خود اپنے اوپر حکم جاری کرنے والا اور فیصلہ دینے والا بنا دے گا اسے کہاجائیگا٭ اقراء کتابک کفی بنفسک الیوم علیک حسیبا …پڑھ لے تو اپنی کتاب کو اپنے رزلٹ کارڈ کو غور سے دیکھ لے آج تو نے اپنے بارے خو دہی فیصلہ دینا ہے اور تواپنا حساب کرنے کے اعتبارسے خودہی کافی ہے اس وقت اللہ تعالی ٰ ان کے منہ پر اور زبانوں پر مہریں لگادے گاجبکہ ان کے جملہ اعمال پر ان کے ہاتھ اورپائوں اور ان کے باقی اعضاء گواہی دیں گے جو کچھ وہ انجام دیتے تھے اس سب کو اس کے اپنے اعضاء بول بول کربتادیں گے اس وقت اس کی زبان کے علاوہ باقی تمام اعضاء و جوارح گواہی دیں گے٭ وقالو الجلودھم لم شھد تم علینا قالو اانطقنا اللہ الذی انطق کل شئی (فصلت ٢١)اور انہوں نے اپنے چمڑیوں سے اور جسم کے مختلف حصوں سے پوچھ لیا کہ تم نے ہمارے خلاف گواہی کیوں دی ہے تو ان سب نے کہاہمیں تواس اللہ نے بلوایا ہے جس اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کو نطق اور گویائی عطاء فرمائی ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار