

Loading content...
وھو اسرع الحاسبین (الانعام٦٢) اور وہ تو تمام حساب کرنے والوں سے زیادہ تیزی سے اور جلد ی میں حساب کرنے والا ہے اللہ تعالی ٰ ان کو اس کی حقیقت اورحیثیت سے ضرورآگاہ فرمائیگا تاکہ عفو ودرگزر کرتے وقت اس کا فضل اور کرم واضح ہوسکے اور عذاب دیتے وقت اللہ کا عدل روشن ہوجائے وہ اولین اور آخرین اپنے سب بندگان کو ایک خطاب سے مخاطب ہوگا اوراسی ایک خطاب میں ان کے تمام اعمال کے حساب کا حاصل بیان کردے گا ہر ایک اپنے مسئلہ کو سنے گا اور اسکا غیر اسے نہ سن سکے گا اور وہ خیال کرے گا کہ وہی مخاطب ہے اس کے غیر سے خطاب نہیں ہورہا اللہ تعالیٰ کو ایک سے خطاب کرنا مشغول نہیں کردیتا کہ وہ دوسرے سے خطاب نہ کرسکے ۔ اللہ ان سب کے حساب سے ایک ہی وقت میں فارغ ہوجائے گا اور یہ وقت دنیا کی ساعات کے حساب سے ایک ہی ساعت میں مکمل ہوجائے گا اللہ تعالیٰ اس کی کتاب اور رزلٹ کا رڈ کو نکالے گا اور انسان اسے اپنے سامنے پھیلا ہوا پائے گا وہ رزلٹ کارڈ اس کے سارے اعمال کو بول کر بتارہاہوگا لایغادرکبیرة ولا صغیرة الااحصارھئا(الکھف ٤٩)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار