

Loading content...
یہ بھی ایک سوال ہے کہ کیا نیکیوں اور برائیوں کے اعمال کا مادّہ ایک ہوگا یا مختلف اور اگر مختلف ہوگا تو ان میں کیا کیا اختلاف ہوگا … انہی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اکثر مفسرین نے مختلف آرا قائم کئے ہیں جیسا کہ ضحا ک، اعمش، مجاہد وغیرہ نے میزان کو عدل کا کنایہ کہاہے، اسی طرح بعض نے تجسم اعمال کا نظریہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اعمال اعراض ہوتے ہیں جن کا کوئی وزن نہیں ہوتا کہ جنہیں تولا جا سکے اِس لئے انہوں نے کہا کہ اعمال صالحہ سفید جوہر میں بدل جاتے ہیں اور برے اعمال سیاہ جوہر میں بدل جاتے ہیں اس لئے جوہر ہونے کے ناطے سے انہیں تولا جا سکتا ہے …بعض نے لفظ موازین سے یہ کہاکہ ایک ایک آدمی کے سامنے قیامت میں کئی کئی میزانیں لگائی جائیں گی افعال قلوب کیلئے علیحدہ اور اعمال جوارح کی علیحدہ وغیرہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار