

Loading content...
کہنے والا موت کے بعد کہے گا کہ مجھے ایک بار واپس جانے دیا جائے تاکہ جس (دنیا)کو میں چھوڑ آیا ہوں اسی میں نیک عمل کروں ، فرمایا ایساہرگز نہیں (ہو گا)،یقینا یہ ایک بات ہے کہ وہ اُس کا کہنے والا ہے اوراُن کے پیچھے بعثت کے دن تک برزخ ہے … معصومین علیہم الصلوات والسلام سے روایات ہیں کہ موت کے بعد سے لیکر قیامت تک کا دورانیہ مرنے والے عالم برزخ میں گزارتے ہیں یعنیچاہے مومن فوت ہوتا ہے یا کافر وہ قیامت سے پہلے عالم برزخ میں رہتا ہے اور اسے وہاں اس کے اعمال کے مطابق مقام دیا جاتا ہے یعنی مومن کو عالم برزخ کی جنت میں رکھا جاتا ہے اور غیر مومن کو عالم برزخ کی جہنم میں ڈالا جاتا ہے اور جن مومنین کے اعمال میں کوئی کوتاہی ہوگی یا ان کے اعمال درست نہ ہوںگے تو انھیں برزخ کے جہنم میں سزا دے کر پاک کردیا جائے گا اس لئے ائمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام نے فرمایا تھا اے شیعو! تم اپنے برزخ کا انتظام خود کرکے آنا اور قیامت کے ہم ضامن ہیں یعنی برائیوں سے ہر صورت میں بچو ورنہ قیامت یا برزخ کا عذاب ضرور چکھنا پڑیگا یعنی جو محب و مومن ہوگا اور اس کے اعمال درست نہ ہوں گے تو اسے برزخ کی سزا دے کر پاک کر دیا جائے گا اس لئے اصلاح اعمال کی ضرورت برزخ کیلئے ہوتی ہے اور مومنین آل محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کیلئے قیامت کا کوئی خوف نہیں ہے …بعض عرفا رضوان اللہ علیھمکا یہ نظریہ ہے کہ برزخ میں اعمال کے مطابق جزا و سزا ملتی ہے نہ کہ عقائد کے مطابق یعنی جولوگ خود تو نیک اور اعمال صالح کرنے والے ہوںگے انسانیت کی خدمت کرنے والے ہوںگے مگر انکے عقائد فاسد وباطل ہوںگے انھیںعالم ِبرزخ ہی میں انکے اعمال کی جزا دیدی جائیگی اور جن کے اعمال غیر صالح ہوںگے لیکن انکے عقائد درست ہوںگے انھیں بھی عالم برزخ ہی میں سزادے کر عدل کے تقاضے پورے کردئیے جائیں گے اور قیامت میں انھیں کوئی زحمت نہ اٹھانا پڑیگی…واللہ اعلم بالصواب
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار