

Loading content...
دوستو قبر کے جو سوالات ہوتے ہیں ان میں خالص اور محض ایمان کا سوال کیاجائے گااسی طرح خالص اور محض کفر کا بھی سوال کیاجائیگا ا ن کے علاوہ جو باقی امور ہوں گے ان کو نظرانداز کر دیاجائے گا اور ان کی پرواہ نہیں کیجائے گی ان پر زیادہ توجہ نہیں دی جائے گی اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ سوالات برزخ کی جنت و جہنم میں رہائش کیلئے ہونا ہیں اور کلی طور پر حساب قیامت میں ہوتا ہے سوالات قبر میں کامیابی کے بعد انسان کو عارضی جنت یا جہنم میں بھیج دیا جانا ہے اور سوالات قیامت کے بعد ابدی جنت یا جہنم کا فیصلہ ہونا ہے پس جس نے ایمان خالص کے متعلق صحیح جواب دیاتو وہ قبر کے اندر آرام وسکون اور راحت کوپالے گا اور آخرت میں اسے جنت نعیم نصیب ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار