

Loading content...
دوستو اگر ہم مرتبہ مظہریت کو سمجھنا چاہیں توہمیں اوپر والی مثال میں پر نظر کرنا ہوگی کیونکہ انسان لکھتا ہے تو لکھنے کیلئے وہ قلم کو بطور آلہ استعمال کرتا ہے مگر وہ قلم اس کے ہاتھ کے تصرف میں چلتا ہے یعنی اسے استعمال انسان کاہاتھ کرتا ہے بلاتشبیہ اسی طرح موت کے نفاذ کا سارا عمل دراصل مظاہر الہی کے تصرف میں ہوتا ہے کیونکہ وہ یداللہ ہوتے ہیں انکا بلا واسطہ تعلق اللہ جل جلالہ سے ہوتا ہے اور باقی سارے مراتب کا تعلق بلا واسطہ اللہ جل جلالہ نے ممکن ہی نہیں ہے یعنی کوئی فرشتہ اللہ جل جلالہ سے بلا واسطہ احکام لینے پر قادر نہیں ہوتا بلکہ احکام الہی کے حصول و وصول کیلئے انھیں مرتب مظہریہ اولیائے مطلقہ صصص کے ماتحت رہنا پڑتا ہے جیسا کہ حدیث پاک میں آیا ہے کہ ملکوت ہمارے خادم اور ہمارے محبوں کے بھی خادم ہیں … اور اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ حادم ہمیشہ مخدوم کے تصرف میں ہوتا ہے اور اسی سے احکام لیکر عمل کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار