

Loading content...
دوستو یہ بھی آپ جانتے ہیں کہ اللہ جل جلالہ مرتبہ وسائل کے بعد کے جتنے مراتب ہیں وہ مراتب غیبیہ ہیں جیسا کہ اللہ جل جلالہ نے کلام مقدس میں ایک جگہ فرمایا کہ میں مارتا ہوں دوسرے مقام پر فرمایا کہ ملک الموت مارتا ہے تیسرے مقام پر فرمایا کہ ملکوت موت ]موت کے فرشتے [مارتے ہیں یعنی ملک الموت نہیں بلکہ موت کے فرشتے بہت سے ہیں جو مارتے ہیں … حقیقت یہ ہے کہ ملک الموت ]جناب عزائیل [مرتبۂ آلیت پر فائز ہیں اور ان کے ماتحت جتنے ملکوت ِموت ہیں وہ سب مرتبہ ٔ وسائط پر فائز ہیں اور یہ فرشتگان ِموت جناب عزائیل کے موت کے نفاذ کیلئے واسطے کا کام کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار