

Loading content...
دوستو! یہاں یہ بھی عرض کروں گا کہ سب سے آخر میں شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس دنیا میں تشریف لانا ہے اور ان کی رجعت اس وقت ہوگی جب شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کی آخری جنگ دریائے دجلہ کے کنارے لشکر ابلیس سے ہوگی اس وقت لشکر حق کی یہ کیفیت ہوگی کہ اس پر آثار شکست ظاہر ہوں گے، امام جعفرؐ الصادق علیہ الصلوات والسلام فرماتے ہیں گویا ہم دیکھ رہے ہیں کہ ہمارا لشکر حق پسپا ہورہا ہے، ہمارے لشکر کے فوجیوں کی ایڑیاں دریائے دجلہ کے پانی بھیگ رہی ہیں، عین اس وقت ابلیس ایک چیخ مارے گا اور سارے شیاطین سے کہے گا اب بھاگو وہ کہیں گے اب تو فتح ہمارے سامنے ہے اور تم فرار ہونے کا حکم دے رہے ہو وہ ملعون کہے گا کہ جو میں دیکھ رہا ہوں تم نہیں دیکھ رہے اب وقت معلوم آچکا ہے تم سارے ذرا اپنی گردنیں اٹھا کر آسمان کی طرف دیکھو …وہ سارا لشکر ابلیس آسمان کی طرف نگاہ کرے گا تو دیکھے گا کہ شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم آسمان سے نازل ہورہے ہیں اور ان کی معیت میں ملکوت کی لشکر صف درصف اتر رہے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں آتش جہنم کی تلواریں شعلے اگلتی ہوئی نظر آئیں گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار