

Loading content...
اسی طرح ستر افراد بنی اسرائیل کی رجعت کا ذکر بھی موجود ہے … یہاں یہ بھی عرض کردوں کہ رجعت میں جو ہونا ہے اس کے دو پہلو ہیں… اس میں ایک پہلو ہے پاک خاندان توحیدو رسالت علیہم الصلوات والسلام کے غموں کا ازالہ، ان کے مصائب کا خاتمہ، ان کے گھروں کو دوبارہ آباد کرنا، ان کی لوٹی ہوئی مسرتوں کو لوٹانا، ان کی چھینی ہوئی خوشیوں کو واپس لانا، دکھی ماؤں صلوات اللہ علیہن کی تمناؤں کی تکمیل، ضعیف والدین کی آرزؤں کی تکمیل، اس میں سارے پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کی آبادی اور بحالی کے کام شامل ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار