

Loading content...
دوستو! میں نے پہلے عرض کیاہے کہ رجعت حشر اصغر یا قیامت صغریٰ ہے، ہاں اس میں کئی امم سابقہ کے لوگوں کو بھی بلایا جائے گا جیسا کہ جناب اسماعیل صادق الوعد علیہ السلام کے بارے میں ہے کہ جب انہیں شہید کیا جارہا تھا تو جناب جبرائیل علیہ السلام نازل ہوئے اور عرض کیا آپ کا خالق فرما تا ہے کہ آپ چاہیں تو اسی وقت اس امت ملعون پر عذاب نازل کیا جا سکتا ہے اس پر انہوں نے فرمایا تھا کہ میں اس وقت اپنا انتقام نہیں چاہتا ہاں جب شہدائے کربلا علیہم السلام کا انتقام ہوتو ہمارا انتقام بھی انہی کے منتقم حقیقی عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف ہی لیں، ان کی اس تمنا کی تکمیل بھی ہمارے شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کے زمانۂ خروج میں ہوگی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار