

Loading content...
اس دور مسرت میں خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کی ساری ماؤں کی مامتا کا تقاضہ یہی ہوگا کہ جنہوں نے اپنے بیٹوں کی خوشیاں نہیں دیکھی ہیں وہ دوبارہ ایسی خوشیاں دیکھیں کہ سارے غم بھول جائیں اور ان خوشیوں کو (Calibrate) سیلی بریٹ کرنے کا کیا انداز ہوگا یہ تو وہی زمانہ ہی بتائے گا ہم تو روایات سے صرف اندازہ ہی لگا سکتے ہیں ،جیسا کہ جناب عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں روایات ہیں کہ شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کے ظہور و قیام کے بعد ان کی شادی خانہ آبادی ہوگی اور ان کی دعوت ولیمہ پورے ایک ہزار سال تک چلے گی بروایتے دیگر 4 ہزار سال تک ولیمہ چلے گا … اب اسی سے اندازہ لگائیں کہ جب ان کے ایک صحابی کی شادی خانہ آبادی کی تقریب پورے ایک ہزار سال تک چلنا ہے تو خود ان کے گھر اطہر کے پاک نوجوانوں کی شادی خانہ آبادی کی تقریبات کتنے لاکھ سال تک چلیں گی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار