

Loading content...
فرمایا مومن کو اس کی قبر میں اطلاع دی جائے گی کہ تمہارے شہنشاہ ازل عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کا ظہور اجلال ہو چکا ہے اب اگر تو چاہے تو ان کے حضور قدس میں جا سکتا ہے اور اگر اسی مقام پر عالم برزخ کی جنت میں کرامت اِلٰہیہ کے مزے لوٹنا چاہتا ہے تو بیشک یہیں رہ جاؤ… اس وقت جو لوگ اس دن کے مشتاق ہوں گے وہ اس دنیا میں واپس آجائیں گے اور جو نہ آنا چاہیں گے انہیں مجبور نہ کیا جائے گا بلکہ شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کی ابدی مسرتوں کے بارے میں ہے کہ ان کی خوشیاں جملہ عالمین میں سرایت پذیر ہوں گی حتیٰ کہ عالم برزخ میں اور مومنین کی قبروں میں بھی یہ مسرت اس طرح داخل ہوجائے گی جیسے سردی کے موسم میں سردی بند کمروں اور گرمی کے موسم میں گرمی بند کمروں میں بلاروک ٹوک داخل ہوجاتی ہے اس لئے ہر مومن ان مسرتوں کو اپنی قبروں میں بھی لائیو (Live) دیکھے اور محسوس کرے گا اور اِنجائے(Enjoy) کرے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار