

Loading content...
جس وقت شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام تشریف لائیں گے تو ان کا لشکر عظیم اس شان سے آئے گا کہ ان کے ہر جوان کے سر پر سنہری خود ہوں گے اور ان کے کاندھوں پر ذوالفقار صفت تلواریں ہوں گی، اس لشکر کے سر پہ ملکوت مردفین و ملکوت مسومین کے لشکر پرے باندھے ہوئے ہوں گے، اس لشکر ِاِلٰہی کے آگے اپنے فرس رفرف مزاج پر سوار کردگار وفا علیہ الصلوات والسلام تشریف لارہے ہوں گے، ان کے کاندھے پر شہنشاہ مظلومیت علیہ الصلوات والسلام کی شان ِخداوندی کا علم لہرا رہا ہوگا اور اس لشکر کے درمیان شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام تاج الوہیت صفات موزوں فرمائے اپنے رہوار براق نژاد پر شہنشاہانہ انداز میں سوار تشریف فرما ہوں گے جونہی شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کی نگاہ جد اطہر کے رخ انور کا بوسۂ تعظیم لے گی تو آپ فوراً تعظیماً اپنے رہوار سے اتریں گے اور جد اطہر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی رکاب بوسی فرمائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار