

Loading content...
شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کے ظہور و خروج کے ابتدائی دور میں سابقہ امتوں کے مقدس ترین ستر کے قریب افراد کی رجعت ہوگی اور شہنشاہ انبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کے اصحاب میں سے بھی کافی مقدسین کوامام زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کی ابتدائی نصرت کا موقعہ عطا فرمایا جائے گا… لیکن سب سے پہلے شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کے زمانے کے مومنین کو رجعت کا اعزاز بخشا جائے گا، اس کے بارے میں یہ بھی فرمایا گیا ہے کہ جو آدمی دعائے عہد کو نماز صبح کے بعد کا معمول بنائے تو اسے شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کے انصار میں روز اوّل ہی سے شامل کردیا جائے گا، اسی طرح بہت سے اعمال ہیں کہ جنہیں معمول بنانے سے یہ اعزاز ملنے کا وعدہ فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار