

Loading content...
یہاں یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ رجعت ِمومنین ایک ساتھ نہیں ہونا ہے بلکہ ہر زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام کے ساتھ اس زمانہ کے لوگوں کی رجعت ہونا ہے کیونکہ اس دنیا میں ایک ترتیب سے سارے معصومین علیہم الصلوات والسلام نے ظہور فرمانا ہے اس لئے ان کے زمانہ کے مخصوص مومنین کو ان کے ظہور اجلال کے ساتھ بلا لیا جائے گا، شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کی نصرت کیلئے سارے انبیا و رسل علیہم السلام کی بھی رجعت ہوگی اس طرح ان کے زمانے کے اہم ترین اور مقدس ترین لوگ بھی ان کے ساتھ آئیں گے، پھر جب قیام عدل ہوگا تو ان انبیا و رسل علیہم السلام کے مخصوص دشمنوں کوبھی زندہ کرکے دربار میں کھڑا کردیا جائے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار