

Loading content...
رجعت کے بارے میں جو احادیث ہیں ان کی تعداد کے بارے میں عرض کردوں کہ جناب شیخ حر عاملی رحمة اللہ علیہنے اپنی کتاب الایقاظ میں رجعت کے بارے میں 520احادیث نقل کئے ہیں، اسی طرح جناب محدث جزائری رحمة اللہ علیہ نے شرح تہذیب میں لکھا ہے کہ میں نے رجعت پہ 620احادیث دیکھے ہیں اور غواصان بحر حدیث نے یہاں تک لکھا ہے کہ رجعت کے موضوع پر ایک ہزار کے قریب احادیث موجود ہیں اورآئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام کے جو منقولہ زیارات ہیں ان میں سے ایک سو سے زیادہ زیارتوں میں رجعت کا ذکر فرمایا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار