

Loading content...
دوستو! یہاں یہ بھی عرض کردوں کہ ہمارا عقیدہ یہ بھی ہے کہ اگر ہم دعائے تعجیل فرج کریں گے تو خاندان پاک علیہ الصلوات والسلام کے مصائب کا جلدی خاتمہ ہوگا اور ان کی پر مسرت حکومت کا قیام جلدی ہوگا جیسا کہ ہمیں امامِ جعفرؐ الصادق علیہ الصلوات والسلام نے جناب اسحاق علیہ السلام کی اولاد کی مثال دے کر فرمایا تھا کہ انہوں نے دعائے تعجیل فرج کی تو کئی سوسال کاعذاب ٹل گیا اور یہ زمانۂ غیبت بھی عذاب اِلٰہی ہے اگر تم گریہ و زاری کے ساتھ دعا کرو گے تو ہماری ابدی حکومت کا قیام جلدی ہوجائے گا اگر نہیں کروگے تو پھر اس کا ایک وقت مقرر ہے اسی پر ہونا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار