

Loading content...
اس سے ثابت ہوا کہ ہر موجود کانظر آنا ضرور ی نہیں ہے بلکہ ہمیں غیبت ہی پر ایمان کی تاکید ہوئی ہے، جنت غائب ہے، دوزخ غائب ہے، حوریں غائب ہیں، فرشتے غائب ہیں، پوری کی پوری آخرت غائب ہے تو کیا ہم ان کی نفی کردیں کہ وہ ہمیں نظر نہیں آتی اس لئے وہ ہے ہی نہیں …عدم وجدان عدم وجود کی دلیل نہیں ہوتا ہمارا کسی چیز کو نہ دیکھنا اس کے ہونے یا نہ ہونے پر دلیل نہیں ہوتا …اس موضوع پر ہمارے کتب غیبت میں مفصل بحث موجود ہے تفصیل کیلئے ان کی طرف رجوع کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار