

Loading content...
اس سلسلہ میں بعض لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ اتنا عرصہ کسی کا زندہ رہنا کیسے ممکن ہے؟… اس کا جواب یہ ہے کہ جب ہمارے سامنے مثالیں موجود ہو تو پھر مزید دلیل کی ضرورت نہیں رہتی اور پورے عالم اسلام کا نظریہ ہے کہ جناب عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں، جناب ادریس علیہ السلام زندہ ہیں، جناب خضر علیہ السلام بھی زندہ ہیں، جناب الیاس علیہ السلام بھی زندہ ہیں، دو نبی آسمانوں پر زندہ ہیں دو زمین پر زندہ و موجود ہیں… یہ بھی سبھی مانتے ہیں کہ ابلیس بھی زندہ ہے، ملکوت بھی زندہ ہیں، جبرائیل علیہ السلام میقائیل علیہ السلام اسرافیل علیہ السلام عزرائیل علیہ السلام بھی زندہ ہیں، یعنی ہمارے سامنے ہر نوع کے افراد کے زندہ رہنے کا تصور موجود ہے، انسان و جنات و ملکوت میں سے زندہ رہنے والوں کو ہم جانتے ہیں اب اگر کوئی کہتا ہے کہ شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کیسے زندہ ہیں تو یہ بات ایک حماقت ہی لگتی ہے، جب اللہ چاہتا ہے تو موت آتی ہے اور جسے اللہ زندہ رکھنا چاہے اس کے بارے میں کہنا کہ وہ کیسے زندہ ہے یہ بات حماقت نہیں تو کیا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار