

Loading content...
90% برادران اہل سنت کے علمائے کرام کایہی عقیدہ و نظریہ ہے جو ہمارا ہے مگر ان میں سے جو اموی و عباسی پروپیگنڈے سے متاثر ہیں ان کا کہنا ہے کہ امام آخر الزمان عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف آخری دور میں پیدا ہوں گے اور جب چالیس سال کے ہوں گے تو اعلان خروج فرمائیں گے اور درمیانہ زمانہ امام وحجت سے نعوذ باللہ خالی رہے گا… یہ نظریہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے منافی ہے اور انہوں نے اپنے اقتدار کی بقا کیلئے اور دین میں اپنے لئے گنجائش پیدا کرنے کیلئے یہ نظریہ گھڑا تھا جبکہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ کوئی زمانہ حجت اللہ سے خالی نہیں رہ سکتا اگر ایک لمحے کیلئے زمانہ حجت خداسے خالی ہوجائے تو یہ زمین اہل زمین سمیت فنا ہوجائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار