

Loading content...
ان چاروں نواب خاص کو حکم ہوا تھا کہ وہ مختلف شہروں علاقوں اور صوبوں کیلئے اپنے حاجز بنائیں جو ان کی نیابت عامہ کا فریضہ ادا کریں اس لئے ایک وقت میں ستر سے زیادہ حاجز بھی موجود رہتے تھے جو شیعہ عوام سے رابطہ رکھتے تھے اور ان کا رابطہ نواب اربعہ سے ہوتا تھا… جب علی بن محمدؐ السمری سلام اللہ علیہ کا وصال قریب آیا تو آپ کی طرف سے ایک توقیع مبارک صادر ہوئی کہ آپ نے اب کسی کو نائب نہیں بنانا بلکہ اب زمانہ غیبت کبریٰ شروع ہونے والا ہے اور اس میں جو بھی ہماری نیابت کا دعویٰ کرے وہ کاذب و مفتری ہوگا… اس کے بعد شیعہ عوام سے ظاہر ی و جسمانی رابطہ تو منقطع ہوگیا مگر روحانی رابطہ بحال رہا اور مومنین کرام کے حوصلے بڑھانے کیلئے ان میں سے خاص خاص لوگوں کو مشرف بہ زیارت بھی کروایاجاتا ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے، ہر زمانے میں شہنشاہ امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کی زیارت کرنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے اگر ایسانہ ہوتا تو ان کے وجود مسعود کے بارے میں یہ قوم شکوک و شبہات میں مبتلا ہوکر گمراہ ہوچکی ہوتی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار