

Loading content...
ہمارے شہنشاہ معظم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف پانچ سال تک پاک بابا جناب ابو محمدؐ العسکری علیہ الصلوات والسلام کے زیر سایہ رہے جب انہیں بنی عباس کے خلیفہ معتمد باللہ عباسی ملعون نے زہر دے کر شہید کیا تو وہ پھر آپ کے درپئے آزار ہو گیا، انہیں تلاش کرنے کی کوشش کی، اس وقت آپ نے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سنت میں ہجرت فرمائی اور حلہ ]عراق[ میں تشریف لائے اور انیس بیس سال تک وہاں قیام پذیر رہے، اس کے بعد دوبارہ سامرہ میں معتضد باللہ عباسی کے دور میں تشریف لے گئے، وہاں کچھ عرصہ بعد معتضد باللہ ملعون نے بھی خانہ اطہر پرشب خون مارا تو آپ ان کے سامنے سرداب مبارک میں تشریف لے گئے اور غائب ہوگئے اس کے بعد انہوں نے مختلف مقامات کو زینت بخشی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار