

Loading content...
کیونکہ اللہ جل جلالہ نے فرمایا ہے یوم ندعوا کل اناس بامامھم … اس دن ہر شخص کو اس کے اپنے امام کے نام سے پکارا جائے گا، اس لئے زمانے کے امام کی اہمیت ثابت ہوجاتی ہے اور یہ بھی ہے کہ اگر کوئی انسان امام سابق کا عارف کامل ہو اور اپنے زمانے کی حجت سے اس کا تعلق غیر مضبوط ہوتو پھراس کو ایمان نفع نہیں دیتا جیسا کہ علی بن حمزہ بطائنی کے واقعہ سے ثابت ہے کہ وہ امام موسیٰ کاظم علیہ الصلوات والسلام کے خواص میں سے تھا مگر امام علیؐ الرضاعلیہ الصلوات والسلام کی امامت پر شک کی وجہ سے ہلاکت ابدی میں گرفتار ہوا اور اس کے بر عکس یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ امام سابق سے اس نے دشمنی و عداوت رکھی مگر حجت دوراں پر قربان ہوگیا تو مقامات عالیہ اخرویہ کو پالیا جیسا کہ زہیر بن قین علیہما السلام ہیں کہ انہوں نے امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام کی بھر پور مخالفت اور دشمنی کی مگر کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام پر قربان ہوکر فوز عظیم کو پالیا، ایسے بے شمار واقعات سے یہ ثابت ہے کہ زمانے کے امام و حجت ہی سے انسان کا رویہ دیکھا جانا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار