

Loading content...
اور فان احق میں اپنا استحقاق جتلایا کہ ان کے سب سے زیادہ قریبی ہم ہیں اور کسی دوسرے بھائی کی اولاد نہیں انہی کے لخت جگر ہیں یعنی ان کے حقیقی وارث ہم ہیں… اور بالصلواة میں یہ واضح فرمایا کہ منصبِ امامت مرہونِ عمر نہیں … عمومی پیش نماز کیلئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ وہ ایک بالغ شخص ہو ورنہ نماز نہیں ہوتی مگر یہاں یہ بھی اظہار فرما دیا کہ احکامِ شرع کے ہم پابند نہیں ہیں بلکہ احکامِ شرع ہمارے پابند ہیں اور لفظ ابی میں وہ رشتہ جتلایا کہ جو ان کا اپنے پاک بابا علیہ الصلوات والسلامسے بنتا تھا اور ظاہر فرما دیا کہ انہیں کبھی بھی لاولد ثابت نہ کیا جائے بلکہ ہم ان کے فرزند موجود ہیں …اس طرح کمسن امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام نے نمازِ جنازہ خود پڑھوائی بعض روایات میں ہے کہ جنازہ پڑھوانے کے فوراً بعد واپس گھر تشریف لے گئے مگر جو روایات زیادہ قرینِ عقل ہیں ان میں یہ ہے کہ پھر تدفین کے جملہ مراحل میں برابر شریک رہے اور پورے مجمعِ اعدا پہ تصرف فرمایا جس سے کسی میں خلافِ منشا کام کرنے کی جرأت ہی نہیں ہوئی …یہ بھی شیعہ مسلماتِ مذہب میں سے ہے کہ معصوم کو غسل معصوم ہی دے سکتا ہے اور معصوم کا جنازہ بھی معصوم ہی پڑھا سکتا ہے اور لحد میں معصوم کو معصوم ہی اتار سکتا ہے جیسا کہ شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلامکی تدفین میں جب بنی اسد نے مدد کرنا چاہی تھی تو امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلامنے فرمایا تھا کہ تم باقی لاشوں کی تدفین میں تعاون کر سکتے ہو مگر ان کی تدفین ہمارے سوا کوئی نہیں کر سکتا… اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے امام زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف ہی نے بابا پاک علیہ الصلوات والسلامکے جسمِ نورانی کو مشہد مقدس میں بھی خود اتارا تھا اور سارے مراسمِ شرعی بنفس نفیس خود ادا فرمائے تھے اور ان کا مشہد اپنے گھر کے آنگن میں بنایاتھا…شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کا وصال باللہ 8 ربیع الاول 260ہجری بمطابق یکم جنوری874 عیسوی بدھ کے دن بعد از نماز صبح ہوا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار