

Loading content...
اس کے بعد جنازہ پاک کو صحن میں رکھا گیا اس وقت عیسیٰ بن متوکل ملعون کا یہ خیال تھا کہ اسے رسمی طور پر جنازہ پڑھوانے کی دعوت دی جائے گی تو وہ فوراً تیار ہو جائے گا اسے یہ گمان تھا کہ اسے دعوت بھی ضرور دی جائے گی کیونکہ وہ خلیفہ ٔ وقت کا بھائی ہے مگر اس کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب جناب جعفر تواب خود صفوں سے آگے بڑھ گئے اور ایسا اظہار کر دیا کہ جنازہ وہ خود پڑھائیں گے …ادھر گھر اطہر میں یہ عالم تھا کہ آج زندگی میں پہلی مرتبہ والدہ پاک علیہ الصلوات والسلاماپنے لختِ جگر عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیفکو مجمع عام میں بھیجنے کیلئے تیار کر رہی تھیں …اس وقت ہمارے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلامکی ظاہری عمر تقریباً ساڑھے چار سال تھی انہوں نے کمسن لختِ جگر عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیفکو اپنے ہاتھوں سے بابا کی دستارِ یتیمی خود موزوں کی اور دروازہ تک رخصت کرنے خود تشریف لائیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار