

Loading content...
ابوالادیان نامی شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلام کے ایک غلام تھے اور آپ کے توقیعات کو مومنین تک پہنچایا کرتے تھے ان سے یہ روایت ہے کہ جب میں آٹھ ربیع الاول کو سامرہ میں داخل ہوا تو دیکھا پورا شہر ماتم کدہ بنا ہوا تھا ہر گھر سے رونے کی آوازیں آ رہی تھیں میں بھی روتا ہوا درِ اطہر پہ پہنچا میں نے دیکھا سردیوں کے موسم کی وجہ سے مہمان خانہ کے صحن میں صفِ ماتم بچھی ہوئی تھی ابھی غسل مکمل نہیں ہوا تھا اور اس صفِ عزا پہ ڈیڑھ سو کے قریب بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام تشریف فرما تھے اور ان کے درمیان جناب جعفر تواب بیٹھے ہوئے تھے جوق در جوق مومنین آتے اور پہلے انہیں برادر بہ جان برابر کی تعزیت پیش کرتے اس کے بعد انہیں منصبِ امامت کی مبارک دیتے اور اس صفِ ماتم پہ بیٹھ جاتے …میں یہ سوچ رہا تھا کہ جناب جعفر تواب کی ظاہری شہرت تو اچھی نہیں تھی انہیں منصب ِامامت کیسے مل گیا ہے؟ …بہرحال میں نے بھی ویسا ہی کیا جیسا کہ ودسرے مومنین کر رہے تھے یعنی پہلے تعزیت کی پھر انہیں منصب ِ امامت کی مبارک دی اور نماز ِجنازہ کے انتظار میں بیٹھ گیا …اندرونِ خانہ جناب عقید اور جناب عثمان بن سعید العمری غسل دینے میں مصروف تھے…حقیقت یہ ہے کہ امام کو غسل امام کے سوا کوئی نہیں دے سکتا اس لئے خود ہمارے امامِ زمانہ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیفاپنے بابا پاک علیہ الصلوات والسلامکو غسل دے رہے تھے اور یہ دو اصحاب غسل دینے میں ان کی مدد کر رہے تھے یا ظاہری طور پر سامنے یہ تھے اور حقیقی طور پر کمسن امام عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف غسل دے رہے تھے …ہم وہاں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک جناب عقید نے آ کر اطلاع دی کہ اب جنازہ پاک تیار ہے اجازت ہو تو جنازہ باہر لایا جائے …یہ بھی عرض کرتا چلوں کہ فرعونِ بغداد ملعون نے اپنے بھائی ابوعیسیٰ بن متوکل ملعون کو بھی بھیجا تھا کہ تم کوشش کرنا کہ جنازہ تم پڑھوانا اس غرض سے وہ بھی آیا ہوا تھا …جناب عقید نے اطلاع دی جنازہ پاک تیار ہے تو سارے لوگ کھڑے ہو گئے اور جناب جعفر تواب اور ان کے دوسرے بھائی جناب حسینؐ بن امام علی نقی علیہم الصلوات والسلام ان کے ساتھ روانہ ہوئے تاکہ حرم سرا سے جنازہ پاک برآمد کیا جائے …دونوں بھائی گھر اطہر میں تشریف لے گئے اور کچھ دیر بعد اس طرح برآمد ہوئے کہ جنازہ پاک کی اگلی طرف سے دونوں بھائیوں نے اٹھا رکھا تھا اور پائنتی کی طرف سے دونوں غلام اٹھائے ہوئے تھے یعنی جناب عقید سلام اللہ علیہ اور جناب عثمان بن سعید العمری سلام اللہ علیہنے کاندھا دیا ہوا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار