

Loading content...
فرمایا اب ہمیں آپ مصطگی اپنے ہاتھوں سے پلادیں … کمسن شہزادے علیہ الصلوات والسلامنے آبِ مصطگی کا جام اٹھایا اوراس پر کچھ تلاوت فرمایا پھر آ کر بابا جان علیہ الصلوات والسلام کے ہونٹوں سے لگایا، انہوں نے چند گھونٹ نوش فرمائے اس کے بعد لعل سے دریافت فرمایا بیٹا ابھی نمازِ صبح سے کتنا وقت باقی ہے؟…انہوں نے عرض کیا عین اول وقتِ نماز ہے اس پر فرمایا آپ میری تجدیدِ وضو کروا دیں تاکہ ہم نماز ادا فرما سکیںآپ میری نماز کی تیاری کروائیں …کمسن شہزادے عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف نے بابا پاک علیہ الصلوات والسلامکو سہارا دے کر تکیہ کے سہارے بٹھا دیا اس کے بعد مندیل (تولیے نُما رومال) اُٹھایا اور ان کے زانوؤں پہ بچھا دیا پھر طشت (سلفچی) اور آفتابہ لے کر قریب آئے اور بابا پاک علیہ الصلوات والسلامکو وضو کروانا شروع کیا، چھوٹے چھوٹے ہاتھوں سے رخِ انور پہ پانی ڈالا پھر بازوؤں کو کہنیوں تک تر فرمایا اس کے بعد بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کے سرِ اطہر کا مسح کیا پھر قدموں کا مسح کیا اس کے بعد آغوش سے تولیہ اُٹھایا اور انہیں قبلہ رو بٹھا دیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار