

Loading content...
اس پر امام علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا بے شک درست علاج تجویز کیا ہے کیونکہ زہرِ ہلاہل کا یہی علاج ہوتا ہے، فرمایا اہلِ خانہ کی خوشنودی کیلئے ہم یہ علاج ضرور کریں گے مگر اب اس کا وقت گزر چکا ہے…8 ربیع الاول 260ہجری بمطابق یکم جنوری 874عیسوی بدھ کی صبحِ کاذب ہوئی … ابوسہل اسماعیل بن علی نوبختی روایت کرتے ہیں کہ اس رات میں جب نماز تہجد سے فارغ ہوا تو سوچا اپنے امام زمانہ ابومحمدؐ حسن العسکری علیہ الصلوات والسلامکی زیارت کر لوں میں اسی غرض سے ان کے قصر امامت کی طرف چل پڑا جب میں ان کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو میں نے دیکھا کہ امام علیہ الصلوات والسلام مسند پہ آرام فرما ہیں اور ان کی آنکھیں بند ہیں… میں خاموشی سے قریب بیٹھ گیا کچھ دیر بعد امام علیہ الصلوات والسلام نے آنکھیں کھولیں اور اپنے غلام جناب عقید کو قریب بلایا اور فرمایا کہ درِ اطہر پہ عرض کر کے مصطگی رومی کا جوشاندہ طلب کرو ہمیں پیاس لگی ہے …اہلِ حرم نے فوراً جوشاندہ تیار کر دیا کچھ دیر بعد جناب عقید اس جوشاندہ کا جام لے آئے انہوں نے امام علیہ الصلوات والسلامکو سہارا دے کر بٹھایا اور وہ جام ان کے ہاتھ میں دیا جب انہوں نے جام ہاتھ میں لیا تو ہاتھ کانپنے لگے اور ایسی کپکپی طاری ہوئی کہ آپ جام نوش بھی نہ فرما سکے … اس کے بعد امام علیہ الصلوات والسلامنے جام ویسے کا ویسا ہی واپس کر دیا اس کے بعد فرمایا عقید تم اس نشست گاہ کے قریبی کمرہ میں جاؤ وہاں ہمارے لختِ جگر علیہ الصلوات والسلام مصروفِ نماز ہوں گے انہیں اطلاع دو کہ آپ کو بابا جان بلا رہے ہیں …جناب عقید سے روایت ہے کہ جب میں اس کمرہ میں گیا تو میں نے شہزادہ پاک عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کو مصروفِ نماز پایا اور اس وقت سجادہِ نماز پہ وہ سجدہ میں سر بہ خم تھے انہوں نے اپنی انگشتِ شہادت بلند فرمائی ہوئی تھی مگر میں یہ نہیں سمجھ سکا کہ وہ کیا تلاوت فرما رہے تھے انہوں نے سجدہ کو مختصر فرمایا، جب سجدے سے سر اطہر اٹھایا تو میں نے عرض کیا کہ آپ کو بابا جان یاد فرما رہے ہیں یہ سن کر وہ شہزادہ پاک عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف اپنے پاک بابا علیہ الصلوات والسلامکے پاس تشریف لائے ہم نے ان کی زیارت کی … و اذا ھو دری اللون و فی شعر راسہ قطط مفلج الاسنان …ہم نے دیکھا ان کا رنگ اطہر سفید موتی کی طرح تھا ان کی زلفیں پیچدار اور گھونگھریالی تھیں دندانِ آبدار کے مابین تھوڑا سا فاصلہ تھا انہیں دیکھ کر جناب ابومحمدؐ حسن العسکریؐ علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا…یا سید اھل بیتہ اسقینی الماء فانی ذاہب الیٰ ربی…فرمایا اے اہل بیت اطہار علیہ الصلوات والسلام کے سید و سردار ہمیں اپنے ہاتھوں سے پانی پلا دیں کیونکہ اب ہم اپنے محبوبِ حقیقی کی طرف جانے والے ہیں… شہزادہ پاک عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف نے اپنے ہاتھوں سے جام اٹھایا پھر اس پر کچھ تلاوت فرمایا اور پھر بابا پاک علیہ الصلوات والسلامکے پاک ہونٹوں سے لگا دیا آپ نے چند گھونٹ نوش فرمائے پھر جام واپس میز پہ رکھ دیا گیا…اس کے بعد شہزادہ پاک عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف نے حاضرین سے فرمایا جو لوگ یہاں ہمارے بابا پاک علیہ الصلوات والسلامکے پاس بیٹھے ہیں وہ باہر چلے جائیں کیونکہ ہمارے پردہ دار صلوات اللہ علیہن یہاں تشریف لانا چاہتے ہیں…جب سارے لوگ چلے گئے تو ملکہ ٔ دوراں صلوات اللہ علیہانے اپنے کمسن لعل کا ہاتھ تھاما اور پاک سرتاج کے پاس لے آئیں امام علیہ الصلوات والسلام نے یہ منظر دیکھا تو بے ساختہ آنکھوں میں آنسو آ گئے اور فرمایا سیدی و مولائی اب ہم ساری آلِ محمدؐ علیہم الصلوات والسلام کو آپ کے سپرد کرتے ہیں آج ہماری اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کی طرف تیاری ہے اب ساری آلِ محمدؐ علیہم الصلوات والسلامکی نگاہیں آپ پر ہیں سارے مظلومین کو آپ ہی کا سہارا ہے انہیں زیادہ انتظار نہ کروانا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار