

Loading content...
اس نے آکر ساری کیفیت بیان کی تو اس ملعون نے اپنے جرم کو چھپانے کیلئے سارے شہر میں منادی کرائی اور جملہ مساجد میں کہلوا بھیجا کہ جناب ابومحمدؐ حسن العسکری علیہ الصلوات والسلامکے دشمنوں کی طبیعت ناساز ہے سارے لوگ ان کی صحتِ کاملہ کیلئے دعا کریں… پھر اس ملعون نے اپنے ایک راز دار احمد ابن عبداللہ عاملِ خراجِ قم کو پانچ آدمیوں کے ساتھ عیادت کیلئے روانہ کیا اور انہیں حکم دیا کہ تم پانچ آدمی ہمہ وقت ان کی تیمار داری میں مصروف رہنا، ان پانچ آدمیوں میں نحریر رومی ملعون بھی تھا… اس کے بعد اس ملعون نے اپنے طبیب ِشاہی کو علاج کیلئے بھیجا تاکہ لوگوں کو اس کی خباثت کا علم نہ ہو سکے، اس شاہی طبیب نے جب آ کر دیکھا تو پوچھا کہ آپ کا کیا حال ہے؟… آپ کے دشمنوں کو کیا تکلیف ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار