

Loading content...
ملعونِ بغداد نے ان کے تشریف لانے سے پہلے انگور منگوائے اور ان میں سے ایک باریک سوئی کے ذریعے زہر آلود دھاگہ گزارا گیا وہ زہر انتہائی خطرناک تھی، اس سے انگوروں کو زہر آلود کر دیا گیا …بعض روایات میں یہ بھی ہے کہ اس نے ایک انار لے کر اس میں سے زہر آلود دھاگہ گزارا اور وہی حجتِ خدا علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں پیش کیا … وہ زہر اس قدر مہلک تھی کہ جب امام علیہ الصلوات والسلام اپنے گھر پہنچے تو ایک ہاتھ جگر پہ تھا اور دوسرے ہاتھ سے دیواروں کا سہارا لے کر اس حال میں گھر پہنچے کہ کمر جھکی ہوئی تھی اور رنگ اطہر زرد ہو چکا تھا اور سردی کے باوجود چہرۂ انور پسینہ سے شرابور تھا حالانکہ دسمبر کا مہینہ تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار