

Loading content...
اس نے حکم دیا کہ فوراً مسندِ توحید و رسالت کے پاک وارث علیہ الصلوات والسلامکو دربار میں لاؤ… جب شہنشاہِ معظم علیہ الصلوات والسلامدربار میں تشریف لائے تو اس نے کھڑے ہو کر تعظیم کی اور اپنے پہلو میں کرسی پیش کی جب آپ نے کرسی کو زینت بخشی تو عرض کیا جب بھی دینِ حق پر مشکل آتی ہے تو اس کی مشکل کشائی آپ ہی کے گھر اطہر سے ہوتی ہے کیونکہ دین بھی آپ کی جدِ اطہر کا ہے اور اسے بچانا بھی آپ کا فرض ہے اس کے بعد اس نے ساری تفصیل عرض کی، اس پر حجتِ دوراں علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں آج اس شخص سے کہو پھر وہ اپنے معجزے کا مظاہرہ کرے اور پورے شہر کو بھی بلوا لو ہم بھی تشریف لے جائیں گے …الغرض جب سارے لوگ شہر کے باہر جمع ہو چکے تو اس نصرانی سے کہا گیا کہ اب دعا شروع کرو، ادھر حجت ِ زمانہ علیہ الصلوات والسلامنے اپنے ایک غلام سے فرمایا کہ جب وہ نصرانی ہاتھ بلند کرے تو اس کے ہاتھوں کو پکڑ لینا اور اس کے ہاتھوں میں جو چیز ہو اسے زبردستی چھین کر ہمارے پیش کرنا… جب نصرانی نے دعا شروع کی تو بارش شروع ہو گئی ادھر آقا کے غلام نے فوراً اس کے ہاتھوں کو پکڑ لیا اور اس کے ہاتھ میں جو چیز تھی وہ چھین کر مسندِ توحید و رسالت کے پاک وارث علیہ الصلوات والسلام کی خدمت میں پیش کر دی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار