

Loading content...
257ہجری ماہ محرم میں اس جنگ کے گرفتار شدہ قیدیوں کو بغداد میں لایا گیا اور بدترین ظلم کا مظاہرہ کیا گیا … اس واقعہ کے بعد معتمد ملعون نے وزرا سے بات کی کہ بنی ہاشم میں سے جب بھی کسی بچے نے خروج کیا ہے ایک بڑی جماعت ان کے ساتھ ہو جاتی ہے اور عباسیوں کو لوہے کے چنے چبوائے جاتے ہیں اگر اس گھر کی معتبر ترین ہستی جناب ابومحمدؐ حسن العسکری علیہ الصلوات والسلام نے بھی کبھی خروج کا اعلان کر دیا تو بنی عباس کی موت یقینی ہو گی لہٰذہ اس مسئلے پر بھی غور کر لیا جائے کیونکہ وہ تو سید السادات اور سردارِ بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام ہیں …اس ملعون کا ایک رومی غلام تھا جس کا نام نحریر ملعون تھا اس نے مشورہ دیا کہ بہتر یہ ہے کہ انہیں ابھی سے قید میں رکھنا چاہیئے… اس پر سارے لوگوں نے اتفاق کیا اور معتمد ملعون نے اسی رومی غلام نحریر کو حکم دیا کہ یہ کام تم خود کرو وہ ملعون سامرہ میں گیا اور امام علیہ الصلوات والسلام کو اپنے ساتھ بغداد لے آیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار