

Loading content...
جب معتمد باللہ ملعون نے امام علیہ الصلوات والسلام کو رہا کیا تو صرف دو مہینے سے کچھ زیادہ عرصہ آپ نے گھر اطہر میں قیام فرمایا اس کے بعد اس ملعون نے پھر نظر بندی کا حکم دے دیا… اس کے وجوہات یہ تھے کہ 256ہجری ماہ شوال میں کوفہ کے نواح سے جناب علیؐ بن زید علوی علیہ الصلوات والسلامنے خروج فرمایا اور بڑھ کر کوفہ پر قبضہ کر لیا ان کے خلاف جنگ کیلئے معتمد باللہ ملعون نے شاة بن میکال کے زیر سرپرستی ایک بڑی فوج بھیجی کوفہ میں جنگ ہوئی اس میں شاة بن میکال کو شکست ہوئی اچانک عامل ترکی کو اطلاع ملی تو اس نے ترکی کی طرف سے جناب علیؐ بن زید پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں انہیں شکست ہو گئی اس میں کافی لوگ شہید ہوئے کافی گرفتار بھی ہوئے اس جنگ میں جناب علیؐ بن زید بھی شہید ہو گئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار