

Loading content...
جونہی معتمد باللہ ملعون نے یہ روایت پڑھی فوراً کتاب کو بند کر دیا اس کی آنکھیں لال ہو گئیں اور غصہ سے کانپنے لگا اس نے فوراً علی بن حزین کو اپنے محل میں بلایا اور کہا بنی عباس کی ماں ان کی لاش پر ماتم کرے جب بھی کوئی کام کرتے ہیں ہمیشہ اُلٹا ہی کرتے ہیں اب میں ان کی غلطی کو نہیں دہراؤں گا تم فوراً بارگاہِ ابن الرضا علیہ الصلوات والسلاممیں جاؤ اور ابوالحسنؐ الثالث امام علی نقی علیہ الصلوات والسلامکے دونوں بڑے بیٹوں کو گرفتار کر کے میرے دربار میں پیش کرو یا اپنے گھر کسی سرداب میں نظر بند کر دو …علیؐ بن حزین اس کا وزیر تھا مگر درپردہ محب و مومن تھا اس لئے اس نے ان پاک بھائیوں کو دربار میں پیش نہ کیا اور اپنے گھر لے گیا اور یہ ظاہر کیا کہ وہ انتہائی سخت قید میں ہیں لیکن یہ خود ان کی خدمت کرتا اور اپنے غلاموں کو حکم دیا کہ ان کا جو غلام بھی ان کی زیارت کو آئے اس کو نہ روکا جائے، اس طرح جناب عقید جو امام علیہ الصلوات والسلامکے غلام تھے وہ ان بھائیوں کا کھانا گھر سے لاتے تھے اسی طرح تین مہینے گزر گئے… ایک دن علیؐ بن حزین نے فرعونِ بغداد کا موڈ خوش گوار دیکھا تو کہا اگر آج اجازت دو تو میں ایک بات کرنا چاہتا ہوں… معتمد ملعون نے کہا میں تمہاری بات آج ضرور مانوں گا …کہو؟… اس نے کہا تم ان شہزادوں کو رہا کر دو اور ان کی ضمانت میں دیتا ہوں اس کے تمہیں دو فائدے ہوں گے ایک تو تمہیں ضمانت مل جائے گی دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ تم سادات کے قتل کے جرم میں بدنام ہونے سے بھی بچ جاؤ گے… اس نے کہا میں صرف ایک شہزادے کی اجازت دیتا ہوں ان میں سے جس ایک کو چاہو رہا کر دو اس نے کہا پھر میں جناب ابومحمدؐ حسن العسکریؐ علیہ الصلوات والسلام ہی کو رہا کروں گا … اس نے اجازت دے دی یہ اجازت لے کر خوشی خوشی گھر پہنچا تو دیکھا در پہ دو گھوڑے کھڑے ہیں اور ان کی لگام جناب عقید نے تھامی ہوئی ہے …انہوں نے پوچھا یہ کس لئے لائے ہو؟ … انہوں نے فرمایا جب صبح کو میں حاضر ہوا تھا تو میرے مالک پاک علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا آج ہم دونوں بھائی آزاد ہو جائیں گے اس لئے آج اپنے ساتھ دو گھوڑے ضرور لانا یہ سن کر وہ بہت حیران ہوا کہ میں تو ایک کی اجازت لایا ہوں اس نے آ کر بارگاہ میں عرض کیا کہ میں تو ایک آپ کی رہائی کی اجازت لایا ہوں اس پر فرمایا کہ ہم اکیلے ہرگز نہ جائیں گے ہم اپنی والدہ پاک علیہ الصلوات والسلام کو کیا منہ دکھائیں گے ویسے تمہیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور نہ پھر سفارش کرنے کی ضرورت ہے اس کا انتظام ہم نے کر لیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار