

Loading content...
256 ہجری ماہ شوال کا یہ واقعہ ہے کہ ایک دن معتمد باللہ ملعون نے اپنے دادا منصور دوانقی ملعون کا حیات نامہ پڑھا جس میں سیف بن عمر سے روایت تھی کہ ہم ایک دن منصور دوانقی ملعون کی محفل میں بیٹھے تھے اس میں خواص کے سوا کوئی نہ تھا منصور دوانقی ملعون نے ہم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں تمہیں راز کی ایک بات بتاتا ہوں وہ یہ ہے کہ منتقم آلِ محمدؐ عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف کا خروج ضرور ہو گا، ان کے خروج کی منادی آسمان پر ہو گی، وہ اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کا انتقام لیں گے، پوری دنیا کی جملہ حکومتوں کو برباد کریں گے اور اپنی حکومت کو قائم کریں گے، یہ ہر صورت میں ہو کر رہے گا اور جب ان کا خروج ہو گا تو سب سے پہلے ان کا کلمہ میں پڑھوں گا کیونکہ وہ ہمارے ابنِ عم ( چچا زاد ) ہوں گے، میں اس بات پر کبھی بھی یقین نہ کرتا اگر میں اپنے ابنِ عم جناب امام محمدؐ باقرعلیہ الصلوات والسلام سے یہ بات خود نہ سن چکا ہوتا اور ان کا ہر فرمان اللہ کی طرح سچا تھا اور انہوں نے فرمایا تھا کہ ہمارے قائم عَجَلَ اللّٰہُ فَرَجَہ الشَّرِیف ہماری اولاد میں پانچویں ہوں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار