

Loading content...
اس ملعون نے جواب دیا کہ میں نے چند انتہائی سفاک اور ظالم حبشی غلام ظلم پر مامور کئے تھے مگر انہوں نے آ کر مجھے جواب دیا ہے کہ ہم ان پر ظلم نہیں کر سکتے ہم کس پر ظلم کریں؟ کیا سبطِ پیغمبر حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ظلم کریں جو رات بھر کے عبادت گزار اور شب بیدار ہیں، دن کے روزہ دار ہیں، جن کے چہرے پر نظر کرنے سے ہمارے دل کانپ جاتے ہیں ہم ان پر ظلم کیسے کریں؟…انہوں نے کہا تم خود ہی کچھ کرو اس پر اس نے کہا اب میں خود ظلم کے ایسے پہاڑ توڑوں گا کہ بنی عباس کے دل ( خدا نہ کرے ) ٹھنڈے ہو جائیں گے … یہ جمادی الثانی 256 ہجری کی بات ہے، ٹھیک اسی دن قدرت نے ایک فیصلہ صادر فرمایا کہ اسی دن مھتدیٰ باللہ ملعون کے خلاف بغا کبیر نے بغاوت کر دی، بغا کبیر ایک فوجی جرنیل تھا اس نے ایک فوجی گروپ کو اپنے ساتھ ملایا اور انہوں نے مھتدیٰ باللہ کے محل کا گھیرا ؤ کر لیا جب مھتدیٰ باللہ ملعون کا گھیرا تنگ کیا اور اس کے مظالم و جرائم کی فہرست اس کے سامنے رکھی تو اس نے کہا یہ سب کچھ مجھے بتائے بغیر صالح بن وصیف نے کیا ہے اگر بدلہ لینا ہے تو اسے پکڑو، یہ سن کر بغا کبیر کے ساتھی صالح بن وصیف کے محل کے در پہ پہنچ گئے اسے باہر بلایا مگر وہ باہر نہ آیا اس پر بغا کبیر اور اس کے ساتھی اس کے محل میں گھس گئے اور و ہ جوں ہی سامنے آیا ایک فوجی نے اس پر تلوار کا ایسا وار کیا کہ اس کا دایاں کاندھا کٹ کر زمین پہ جا گرا اس کے بعد وہ ملعون خود بھی زمین پر گر گیا اس پر ایک اور فوجی اس کے قریب آیا اور اسے سیدھا سلاکر اس کے سینے پر سوار ہوگیا اور اسے بھیڑ کی طرح ذبح کر دیا پھر اس کا سر لے کر نیزے پر چڑھا لیا اور اسے سامرہ کے صدر دروازے پربالوں سے رسی باندھ کر لٹکا دیا۔ ع …خس کم جہاں پاک
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار