

Loading content...
اس ملعون نے اپنے قید خانہ میں آپ کو دو ماہ تک قید رکھا اور اس دوران ان پر ہر قسمی ظلم روا رکھا اور اس نے چند حبشی نوبی غلام مقرر کئے اور انہیں ظلم پر معمور کیا کچھ دن بعد حبشی غلاموں سے امام علیہ الصلوات والسلام نے ان کی زبان میں کلام فرمائی تو وہ حیران رہ گئے اور اس طرح ان کی ذات سے اتنے متاثر ہوئے کہ انہوں نے صالح بن وصیف کا حکم ماننا چھوڑ دیا اور ظلم سے باز آ گئے …صالح بن وصیف ملعون کا معمول تھا کہ وہ اپنے مکان پر بنی عباس کے ملاعین کو دعوتیں دیا کرتا تھا اور کہتا تھا کہ تم خود امام علیہ الصلوات والسلامپر ظلم ہوتا ہوا اپنی آنکھوں سے دیکھو اس طرح ایک دن صالح بن وصیف نے بنی عباس کے معتبر ملاعین کو اپنے گھر میں کھانے کی دعوت دی جب وہ جمع ہوئے تو کھانا کھانے کے دوران انہوں نے کہا کہ تم اپنے مہمان پر ظلم بڑھا دو اور ان پر ذرا بھر رعایت نہ کرو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار