

Loading content...
جب 256ہجری میں صفر کا مہینہ آیا تو اس ملعون نے صالح بن وصیف ملعون کو بلایا اور مشورہ کیا کہ بنی عباس پر ہمیشہ بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام کے خوف کی تلوار لٹکتی رہتی ہے اس کا کوئی حل سوچو …اس نے کہا اس دور میں اس پاک خاندان علیہ الصلوات والسلام میں صرف ایک ہی تو ایسی ہستی ہے کہ جو اگر لوگوں کو اپنے گرد جمع فرمائے تو سارے عرب کے شیعہ ان کا ساتھ دیں گے اور وہ ہیں جناب ابومحمدؐ حسن العسکری علیہ الصلوات والسلاماگر تم حکم دو تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے …اس ملعون نے اسے حکم دے دیا اور وہ ملعون مولائے کائنات علیہ الصلوات والسلام کو بصد ظلم و جور گھر اطہر سے دربار میں لے آیا، جب انہیں دربار میں پیش کیا گیا تو ملعون نے حکم دیا کہ تُو انہیں اپنے کسی تہہ خانے میں نظر بند رکھ اور انہیں ہر قسمی اذیت سے دو چار رکھ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار