

Loading content...
ایک دن علی بن یارمش نے غلاموں سے کہا کہ ان پر ظلم بڑھا دیں ان غلاموں نے کہا کہ کس پر ظلم کرنا ہے؟ کیا فرزندِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ظلم کرنا ہے جو دن کے روزہ دار اور رات کے عبادت گزار ہیں، اس صاحبِ وجاہت علیہ الصلوات والسلام پر ظلم کرنا ہے جن کے چہرے پر نگاہ پڑ جائے تو ہیبتِ اِلٰہی دیکھ کر دل دھڑکنا بھول جاتے ہیں … اس نے کہا تم بڑے نمک حرام ہو میرے غلام ہو اور میرے نافرمان بھی ہو …انہوں نے کہا ہم نمک حرام ہوں گے مگر تم جیسے نہیں کیونکہ جس کی نعلین کا صدقہ تم کھا رہے ہو اسی کریم کے لختِ جگر علیہ الصلوات والسلام پر ظلم کرنے کا حکم بھی دے رہے ہو۔ اب بتاؤ اصل نمک حرام تم ہو یا ہم ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار