

Loading content...
252 ہجری ماہ محرم میں مستعین باللہ عباسی فی النار ہوا اور آخرِ محرم کے بعد اس کی جگہ پر معتز باللہ عباسی تختِ خلافت پر قابض ہوا جو 255 ہجری تک حاکم رہا لیکن اس نے اوائل سال 252 ہجری میں مطلعِ ولایت کے گیارہویں تاجدار علیہ الصلوات والسلامکو گرفتار کرنے کاحکم دیا اور اس وقت ان کا سن مبارک بیس یا اکیس سال کاتھا اور یہ وہ زمانہ تھا کہ ان کے سرِ اطہر پر ابھی بابا پاک علیہ الصلوات والسلام کا سایہ باقی تھا اس حکم کی تعمیل کیلئے ملعون کے فوجی درِ اطہر پر آئے اور انہیں ساتھ لے گئے، ظالمین انہیں دربار میں لائے معتز باللہ عباسی ملعون نے اپنے معتمد خاص علی بن یارمش کو بلایا ( یہ ترکی النسل غلام تھا ) اسے بلا کر حکم دیا کہ انہیں اپنے محل کے کسی تہہ خانہ میں پابندِ رضائے اِلٰہی کر دے…اس کا مقدر بھی عجیب تھا یہ اس کریم کو اپنا دشمن سمجھ کر گھر لایا مگر یہ کریمِ ازل اس کیلئے جہنم سے نجات دینے والے بن کر اس کے گھر تشریف لائے علی بن یارمش نے اپنے غلاموں کو حکم دیا کہ ان پر ہر قسمی سختی روا رکھو، خورد و نوش میں بھی تنگی دینا ہے اور ایذا سے کبھی دست کش نہیں ہونا اس نے جب ان رومی غلاموں کو یہ احکام دے کر روانہ کیا تو وہ ظلم کی نیت سے ان کے زندان کے قریب آئے، امام علیہ الصلوات والسلام نے انہیں نام بہ نام پکارا اور رومی زبان میں ان سے کلام فرمانا شروع کیا اس پر ان غلاموں کو بڑی حیرت ہوئی اس کے بعد وہ روزانہ حاضر ہوتے اور پاک کلام سے مستفید ہوتے اور اکثر اوقات جب وہ آتے تو انہیں مصروفِ نماز پاتے اور آپ روزہ سے رہتے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار