

Loading content...
3 رجب 254 ہجری بمطابق28 جولائی 868 عیسوی بروز سوموارآپ وصال اِلٰہی کی جنت میں پہنچے ، آپ کی تجہیز و تکفین شہنشاہ معظم ابو محمدؐ العسکری علیہ الصلوات والسلام نے فرمائی اور لوگوں کی خواہش تھی کہ زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کے جنازہ میں شریک ہوں اس لئے تابوت اطہر کو باہر میدان میں لایا گیا جو کہ پاک گھر سے کافی دور تھا …مسعودی کی روایت میں ہے کہ جب میدان میں تابوت لایا جا رہا تھا تو ہزاروں لوگ آپ کی تشیع میں شامل تھے اس وقت انتہائی گرمی پڑ رہی تھی اور شہنشاہ معظم جناب ابو محمدالعسکری علیہ الصلوات والسلام تابوت کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے مگر وہ پسینے سے شرابور تھے جب جنازہ پڑھا چکے تو تابوت کوواپس لایا گیا واپسی پر آپ بہت زیادہ گرمی محسوس فرما رہے تھے راستے میں ایک سبزی فروش کی دکان تھی اس نے دکان کے گرد پانی چھڑک رکھا تھا تاکہ گرمی کم ہوجائے اور اس کی سبزی باسی نہ ہوجائے ، جب وہاں پہنچے تو شہنشاہ معظم ابو محمدؐ حسن العسکری علیہ الصلوات والسلام نے وہاں دکان کی ایک کرسی کو زینت بخشی ، اس وقت ہم نے دیکھا کہ ایک نورانی چہرے والی ذات وہاں ایک سفید رنگ کے گھوڑے پر تشریف لائے اور ان کے سامنے اپنے گھوڑے سے اترے اور آکر عرض کیا کہ آپ واپس گھر اس گھوڑے پر تشریف لے جائیں … یہ سن کر شہنشاہ معظم ابو محمدؐ العسکری علیہ الصلوات والسلام نے ان کے گھوڑے کو اعزاز بخشا اور اس طرح واپس گھر تشریف لائے مگر ہمیں یہ معلوم نہ ہوسکا کہ وہ شخصیت کوئی فرشتہ تھا یا جناب خضر علیہ السلام تھے کیونکہ وہ آپ کوگھر پہنچا کر غائب ہوگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار