

Loading content...
بعد از غسل ِ زیارت قصرِولایت کے در ِاقدس پر حاضری دی ،جب ہم درِ اطہر پہ پہنچے توپتہ چلا کہ امتِ ملعون نے امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام کو جامِ بقا پیش کیا ہے جس کی وجہ سے زیارت نا ممکن ہے ، ہم رونے لگے اور بہت مایوس بھی ہوئے اچانک ایک خادم نے آ کر ہمیں فرمایا کہ تمہیں تمہارے امامِ زمانہ علیہ الصلوات والسلام نے یادفرمایا ہے، ہم مہمان خانہ سے گزر کر اس مقام پر آئے جہاں امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام تشریف فرما تھے، ہم نے دیکھا کہ ان کے گرد خاندانِ بنی ہاشم علیہ الصلوات والسلام کے تقریباً 150افراد بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ جناب مسند پہ نیم دراز ہیں آنکھیں بند ہیں، چہرے پہ زردی چھائی ہوئی ہے، سارے لوگ آہستہ آہستہ گریہ کر رہے ہیں …اچانک در اطہر سے ایک نوجوان شہزادہ بر آمد ہوئے ان کا گریبان چاک تھا اور آنکھوں سے ایسا لگتا تھا جیسے ابھی ابھی تنہائی میں رو رو کر آنکھیں سرخ کر کے آئے ہوں ہم اس سے قبل اس پاک شہزادے سے متعارف نہیں تھے وہ آ کر اپنے بابا جان کی داہنی طرف کھڑے ہو کر رخ انور کی تلاوت فرمانے لگے، چند منٹ بعد امام عالی مقام نے آنکھیں کھولیں اور لختِ جگر کے چہرے پہ آثار ِدرد کا مشاہدہ فرمایا ، پھر انہیں اپنے قریب بلایا اور سینے سے لگایا تو شہزاد ے پاک کے ضبط و صبر کے سارے بندھن ٹوٹ گئے اور وہ بے ساختہ رونے لگے …اس پر امام عالی مقام علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار