

Loading content...
شہنشاہ معظم ابوالحسن علیؐ النقی علیہ الصلوات والسلام باہر تشریف لے گئے تو اس وقت متوکل نے ان غلاموں کو طلب کیا اور ان سے پوچھا کہ تم لوگوں نے امام علیہ الصلوات والسلام کا سجدہ کیوں کیا تھا اور اس قدر ان کی تعظیم و تکریم کیوں کی تھی؟…ان غلاموں نے جواب دیا کہ شہنشاہ معظم ابوالحسن علیؐ النقی علیہ الصلوات والسلام کو دیکھتے ہی ہم پراس قدر رعب طاری ہوگیا کہ ہم سب بے خودہو گئے اور سجدے میں گر گئے جب سجدے سے سر اٹھایا تو پھر بھی ہم پر ایسی ہیبت طاری تھی کہ تمہارے حکم کی تعمیل نہیں کر سکے … یہ سن کر متوکل ملعون ہنسا اور فتح بن خاقان سے کہا کہ خود میری بھی یہی حالت تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار