

Loading content...
راوی کہتا ہے کہ میں نے دیکھا کہ شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام کے رخ انور پر خوف و ہراس کا کوئی اثر تھا ہی نہیں … جونہی آپ نے دربار میں قدم رکھا تو میں نے دیکھا کہ اہل دربار پر ان کی ایسی دہشت طاری ہوئی کہ سارے کانپ رہے تھے اور وہ چاروں ترکی غلام شہنشاہ معظم ابوالحسن علیؐ النقی علیہ الصلوات والسلام کو دیکھ کرسجدے میں گر پڑے اور متوکل ملعون بھی رعب و ہیبت سے اپنے تخت سے منہ کے بل زمین پر گرا اور اس کے بعد کانپتا ہوا اٹھا اور آگے بڑھ کر آپ کے دست مبارک اور پیشانی نورانی پر بوسے لئے اور عرض کیا کہ اے فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، اے خیر الخلائق ،اے پسر عم اور اے مولا آپ نے اس وقت کیوں زحمت فرمائی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار