

Loading content...
اس کے بعد اس نے ایک غلام کو بھیجا کہ وہ شہنشاہ معظم ابوالحسن علیؐ النقی علیہ الصلوات والسلام کو دربار خلافت میں لائے، اُس کے جانے کے بعد اس نے اپنے چار ترکی غلام بلالئے اور انہیں تلواریں دے دیں اور کہا کہ جب شہنشاہ معظم ابوالحسن علیؐ النقی علیہ الصلوات والسلام یہاں تشریف لائیں تووہ فوراً انہیں شہید کردیں اور پھر اس نے قسم کھائی کہ میں انہیں شہید کرنے کے بعد ان کی لاش اطہر کو ٹھنڈا کردوں گا…تھوڑی دیر کے بعد دربانوں نے آکر اطلاع دی کہ شہنشاہ معظم ابوالحسن علیؐ النقی علیہ الصلوات والسلام محل میں تشریف لا رہے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار