

Loading content...
دوستو! ہمارے عقائد میں سے ایک یہ بات بھی ہے کہ آئمہ معصومین علیہم الصلوات والسلام کسی مقام پر مجبور نہیں ہوتے بلکہ ان کا صبر اختیاری ہوتا ہے اور ان کا صبر دراصل مقدرات اِلٰہیہ میں حائل نہ ہونے کا مظاہرہ ہوتا ہے ورنہ اگر یہ نہ چاہیں تو ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا کیونکہ یہ متصرف علی الکائنات ہوتے ہیں ، کیونکہ اللہ جل جلالہ کے نمائندے ہوتے ہیں اس لئے یہ اس کی رضا کے مطابق چلتے ہیں جیسا کہ فرعون و ہامان و نمرود و شداد جیسے لوگوں کی گستاخیوں پر اپنے مقدرات کے اجر اکیلئے اللہ جل جلالہ خاموش رہتا ہے اسی طرح شمر، یزید، متوکل و معتز جیسے ظالمین کے افعال پر اللہ جل جلالہ کے نمائندے بھی خاموش رہتے ہیں تاکہ وہ اپنے مقدرات کی تکمیل تک پہنچ جائیں اور اپنا استحقاق جہنم کامل کرلیں، یہی وجہ تھی کہ اللہ جل جلالہ نمرود کے تیروں کو خون لگارہا تھا، فرعون کے دعویٰ کی تکمیل کر رہا تھا، سامری کے بچھڑے سے باتیں کروا رہا تھا، یہاں بھی اسی طرح اس کے نمائندے فراعنہ دوراں کے احکامات پر عمل کرکے اسے مہلت ضلالت و تمرد دے رہے تھے، ہاں کبھی کبھی اتمام حجت کیلئے ان کے سامنے اپنی جبروتیت کا مظاہرہ بھی فرما دیتے تھے تاکہ وہ ملعون جو بھی کریں انجانے میں نہ کریں بلکہ عمداً دیکھ بھال کر کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار