

Loading content...
پھر میں نے اس معلم سے پوچھا تیری بات تو سچ ہوگئی ہے مگر تونے یہ معلوم کیسے کیا کہ تین دن بعد یہ ملعون قتل ہوجائے گا… اس نے کہا تونے کلام اِلٰہی میں نہیں پڑھا کہ اللہ جل جلا لہ نے جناب صالح علیہ السلام کی قوم سے فرمایا تھا قل تمتعوا فی دارکم ثلثہ ایام… یعنی تم صرف تین تک اپنے گھر سے استفادہ کرلو تین دن بعد عذاب نازل ہوجائے گا بس اسی سے میں نے سمجھ لیا کہ یہ بھی اللہ جل جلالہ کے وعدے کی طرح ہے کیونکہ امامِ وقت بھی اللہ جل جلالہ کا نمائندہ و مظہر ہوتاہے ان کی بات کیسے غلط ہو سکتی تھی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار