

Loading content...
حاجب کہتا ہے کہ میرے گھر میں ایک شیعہ معلم آ کر میرے بچوں کو پڑھایا کرتا تھا میں نے اس کے سامنے اس کا ذکر کیا کہ اس طرح واقعہ ہوا اور شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے یہ فرمایا ہے … یہ سن اس نے کہا شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے ایسا ہی فرمایا ہے؟… میں نے جواب دیا ہاں ایسا ہی فرمایا ہے …اس نے کہا پھر تو اپنی کوئی تدبیر ابھی سے کرلے کیونکہ تین دن بعد متوکل ملعون قتل ہوجائے گا… میں نے کہایہ بات تو نے کہاں سے نکال لی ہے؟ تو علم غیب کی خبر کیسے دے رہا ہے؟ اس نے کہا اگر امام علیہ الصلوات والسلام نے ایسا ہی فرمایا ہے تو پھر تو اپنے مال و دولت کی حفاظت کا انتظام کرلے پتہ نہیں کون حاکم بنے گا اور متوکل ملعون کے معتمدین کے ساتھ کیا سلوک کرے گا … یہ سن کر میں نے احتیاطاً اپنی دولت ادھر ادھر کردی اور دن گننے لگا ، جب تیسرا دن ہوا تو متوکل کا بیٹا معتز باللہ چند ترکوں کو لے کر باپ کے محل میں داخل ہوا وہ ترک فوجی دراصل اس کے خاص حواری تھے ، اس نے محل میں داخل ہوتے ہی باپ کودھر لیا اور واصل جہنم کردیا اور اس کے ساتھ ہی اس کے وزیر فتح بن خاقان کو ٹکرے ٹکڑے کر ڈالا راوی کہتا ہے کہ یہ حال دیکھ کر میں امام علیہ الصلوات والسلام کی امامت کا قائل ہو گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار